: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،25اپریل(ایجنسی) آل انڈیا یونائیٹڈ مسلم مورچہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندو،سکھ نوبوڈھسٹوں کی طرح دلت مسلمانوں کو بھی آئین کی دفعہ 341 میں ترمیم کرکے درجہ فہرست ذات ریزرویشن کی سہولت دلانے میں مدد کریں۔ مورچہ کے قومی نائب صدر کمال اشرف نے آج ایک پریس بیان جاری کرکے کہا کہ گزشتہ 23
سالوں سے مورچہ دلت مسلم تحریک کے بانی و سابق ایم پی اور مورچہ کے قومی صدر ڈاکٹر ایم اعجاز علی کی قیادت میں یہ تحریک چلا رہا ہے۔
مسٹر پی وی نرسمہاراؤ ، اندر کمال گجرال، اٹل بہار باجپئی، ایچ ڈی دیو گوڑا اور منموہن سنگھ وغیرہ سبھی وزیر اعظم سے مل کر اپنی فریاد کرچکا ہے مگر کسی نے بھی اب تک مورچہ کے مطالبے کو پورا نہیں کیا۔